Home / City News / ’’ مریم اگر نواز شریف کی بیٹی نہ ہوتی تو انہیں کوئی عہدہ نہ ملتا۔۔۔‘‘ کیا عاصم سلیم باجوہ کو فوج کی سفارش پر عہدہ دیا گیا؟ وزیر اعظم عمران خان نے سب کچھ بتا دیا

’’ مریم اگر نواز شریف کی بیٹی نہ ہوتی تو انہیں کوئی عہدہ نہ ملتا۔۔۔‘‘ کیا عاصم سلیم باجوہ کو فوج کی سفارش پر عہدہ دیا گیا؟ وزیر اعظم عمران خان نے سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کو عہدہ دینے کے لیے فوج کی جانب سے دباؤ نہیں تھا، عاصم سلیم باجوہ کو عہدہ صرف اس لیے دیا گیا تھا کیونکہ وہ قابل انسان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے ISPRکے لیے بہترین کام کیا ، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا بھر پور جواب دیا تھا، عاصم باجوہ کے خلاف جو چاہے وہ نیب جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس نے اپنی زندگی میں محنت کی ہو، سٹرگل کی ہو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یو ٹرن کی کیا اہمیت ہے، مقابلوں کے دوران اسٹریٹجی تبدیل کرنی پڑتی ہے، سٹریٹجی صرف اس لیے تبدیل کی جاتی ہے تا کہ فتح حاصل کی جا سکے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا جب میں سلیکٹڈ کی باتیں سنتا ہوں تو مجھے حیرانگی ہوتی ہے،جنرل جیلانی کی سپورٹ پر نواز شریف آئے کیا وہ سلیکٹڈ تھے؟مریم نواز اگر نواز شریف کی بیٹی نہ ہوتی تو انہیں پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ملنا تھا، بلاول بھٹو بھی ایک پرچی دکھا کر پارٹی کے چیئرمین بن گئے،

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com