Breaking News
Home / انٹرنیشنل / کورونا وائرس چین سے نہیں بھارت سے پھیلا۔۔۔!!! سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

کورونا وائرس چین سے نہیں بھارت سے پھیلا۔۔۔!!! سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکہ اور اٹلی کے بعد چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے بھارت سے پھیلنے کا دعویٰ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس 2019ءکے موسم گرما میں انڈیا میں پیدا ہوا اور وہاں سے دنیا بھر میں پھیلا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2019ءکے موسم گرما کے دوران آنے والی ’ہیٹ ویو‘ کے دوران انسانوں میں پھیلا جب جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہوئے۔

چینی سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”بھارت کا نظام صحت انتہائی خراب ہونے اور نوجوان آبادی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی کئی مہینوں تک تشخیص ہی نہیں ہو سکی اور وہ خفیہ طور پر لوگوں میں پھیلتا رہا اور وہاں سے دیگر ممالک کو منتقل ہو گیا۔“ رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کے سائنسدانوں نے ان چینی سائنسدانوں کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ برطانیہ کی گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ رابرٹسن نے کہا ہے کہ ’چینی سائنسدانوں کی تحقیق ناقص ہے۔ اس سے کوئی ایک بھی ایسا ثبوت میسر نہیں آیا جس سے ثابت ہو سکے کہ وائرس بھارت سے پھیلا۔ “ واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

(ٹوڈے نیوز)طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com