Breaking News
Home / پاکستان / یہ چیز میرے عزیز ۔۔۔!!! اب بچے اپنے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے۔۔ عمران خان کاوالدین کے حقوق کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

یہ چیز میرے عزیز ۔۔۔!!! اب بچے اپنے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے۔۔ عمران خان کاوالدین کے حقوق کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے والدین کے حقوق سے متعلق مسودہ پر وزیراعظم سےمشاورت کی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق آرڈیننس کیذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جاسکے گا۔آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے، والد 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بیدخل کرسکے گا ۔ والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کے لیے جلد از جلد قانون سازی کی جائے گی ۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے والدین کےحقوق سے متعلق آرڈیننس لانےکی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جلد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Share

About admin

Check Also

مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار روپے؟ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com