Breaking News
Home / City News / جلسےمیں کوئی بھی رکاوٹ آ نے پرمولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو ڈنڈاستعمال کرنے کا حکم دے دیا

جلسےمیں کوئی بھی رکاوٹ آ نے پرمولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو ڈنڈاستعمال کرنے کا حکم دے دیا

ملتان(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں،

کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔ملتان میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگالیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،ہمارے کارکنوںکوگرفتار کیا جارہاہے ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی طاقت جلسے کو روکے گی توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹوںکو توڑ کر ملتان کا رخ کریں،اگر پولیس کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈااستعمال کرنے کی اجازت ہے
مولانافضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے دوسال میں عوام کا جوحشر کیاہے سب رو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاقانونیت اور پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے،ہم نے کل کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگلے جمعہ اور اتوار پورے ملک میں ضلعی دفاتر پر مظاہرے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ بہت جلد مارچ کریں،ہم اسلام آبادپہنچ کر ان کو ان کی اوقات دلا دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ہم ہر صورتحال کامقابلہ کرنے کو تیاری ہیں، ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے پی ڈی ایم تیزی سے آگے بڑھے گی ،ہم نے کہاتھا ہم جمہوری ملین مارچ کریں گے، جلسہ گاہ پر کام کرنے والے کارکنوں پر دھاوابولاگیا،سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سیاسی تحریک گرفتاریاں آزمائشیں ساتھ چلتی ہیں ،کل میدان گرم ہو جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی تھی،مریم نواز کل رکاوٹوں کو توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گی،عمران خان 3 سال سے کہہ رہے کہ وہ نہیں چھوڑے گا اب ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عمران خان کامشکور ہوں جلسہ ہونے سے پہلے کامیاب کرا دیا،عمران خان نے کہاتھا کہ اپوزیشن کو کنٹینربھی دوں گا کھانا بھی دوں گا،عمران خان نے ایک وعدہ پورا کردیاکنٹینر آگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کل کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com