Breaking News
Home / پاکستان / لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔!!! حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو وارننگ جاری کر دی

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔!!! حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ چوروں کا ٹولا ہمیں ڈکٹیٹ کرے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھے۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں کہا ہے کہ قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم عوام کی حفاظت کررہے ہیں جنہیں جلسوں میں لایا جائے گا، ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں ۔ مولانا لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی پر اکسارہے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ نہیں قانون خاموش تماشائی کی دیکھتا رہے اور یہ لوگ خلاف ورزی کرتے رہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ جلسہ کسی کا بھی اس موقع پر غلط ہے خواہ وہ ہماری جماعت کا کیوں نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے جلسے کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں کی کوئی پروا نہیں وہ چھوٹی جلسیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کرپٹ ٹولا ذہنی طور پر ماؤف ہو چکا ہے جو ذاتی مفادات کی خاطر تماشا لگا رہے ہیں۔ ان کو بس یہ تکلیف ہے کہ ملک کی معیشت دوبارہ کیوں بحال ہو رہی ہے اور وزیراعظم کی کورونا کے دوران معیشت اور کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com