Breaking News
Home / اہم خبریں / اب ہوگا دما دم مست قلندر ۔۔۔ !!! مولانا فضل الرحمان جمعہ اور اتوار کیا کرنے والے ہیں ؟ عمران خان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اب ہوگا دما دم مست قلندر ۔۔۔ !!! مولانا فضل الرحمان جمعہ اور اتوار کیا کرنے والے ہیں ؟ عمران خان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیسے ملتان جلسہ میں کامیاب ہوئے ویسے ہی تمہارا تخت گرانے میں بھی کامیاب ہوں گے، ہم نے سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کردیا ہے، لاہور جلسے کے بعد ان کا جنازہ نکلے گا، جمعہ اور اتوار کو ملتان میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج کریں گے۔

پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ڈنڈا دکھایا تو یہ دم دبا کر بھاگ گئے،ان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ جیسے ملتان جلسہ میں کامیاب ہوئے ویسے ہی تمہارا تخت گرانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔ ہم نے سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کردیا ہے۔ کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس پر جمعہ اور اتوار کو پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا۔ لاہور کا جلسہ ان کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا وہاں سے ان کا جنازہ نکلے گا ،ہمیں اسلام آباد تک ان کا پیچھا کرنا ہوگا۔ نہ ہم نے خود آرام کرنا ہے نہ آپ نے آرام کرنا ہے۔ اب ہم نے دن رات ایک کرکے لاہور کا معرکہ سر کرنا ہے پھر اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھاندلی کو مسترد کردیا ہے ہم نے پہلے روز سے اقتدار کو تسلیم نہیں کیا، آپ نے ملک کی معشیت کو تباہ کردیا ہے۔ اگر ہم جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا؟ پورے ملک سے عوام لاہور کی طرف روانہ ہونگے۔ ہم قوم اور امت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اگر آج شہری نہیں نکلے گا تو وہ اپنے فرض سے دور ہٹے گا۔ ہم نے قوم کو ووٹ کا حق واپس دلانا ہے۔ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا ہے ،ہم بہت بری طرح تمہارا انجام کرسکتے ہیں ہمیں اشتعال نہ دلاؤ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ طاقت ور ہو اور وہ ہمیں کمزور کرے یہ سودا نہیں چلے گا،پارلیمنٹ کو مضبوط بناؤ۔

Share

About admin

Check Also

اب ہوگا دمادم مست قلندر۔۔ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان ۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟ حکومت کے ہوش اُڑ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com