Home / کھیل / ایسی ویڈیو بنانے سے پہلے کچھ تو خدا کا خوف کرو ۔۔۔“ کون سی ویڈیو شیئرکرنے پر ثانیہ مرزا غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

ایسی ویڈیو بنانے سے پہلے کچھ تو خدا کا خوف کرو ۔۔۔“ کون سی ویڈیو شیئرکرنے پر ثانیہ مرزا غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں . کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے .

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟’
.بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں’. قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں، وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر ان کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں’.خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں لاک ڈائون لگا ہوا ہے.اس صورتحال میں گھروں مں موجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں.

Share

About admin

Check Also

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور، ممکنہ وینیو کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری آپشن کے طور پر پی ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com