Breaking News
Home / شوبز / سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان اپنے والد کی دوسری بیوی ” کرینہ کپور “ کو کیا کہہ کر پکارتی ہیں ؟

سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان اپنے والد کی دوسری بیوی ” کرینہ کپور “ کو کیا کہہ کر پکارتی ہیں ؟

 ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے جب کرینہ کو آنٹی کہا تو ان کے والد سیف علی کا حیران کن رد عمل دیکھنے میں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے لیے وہ لمحہ مشکل تھا کہ وہ اپنے والد کی

دوسری بیوی و اداکارہ کرینہ کپور خان کو کیا کہہ کر بلائیں۔ ایک شو کے دوران جب اس متعلق سارہ علی خان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور خان نے خود اس بات پر کہا تھا کہ تمہاری ماں موجود ہے تو میں اور تم ایک دوست کی طرح رہ سکتے ہیں۔ سارہ نے کہا کہ ان کے والد سیف علی خان نے بھی دوسری ماں سے متعلق کبھی کچھ نہیں کہا۔ جس پر شو کے میزبان کرن جوہر نے کہا کہ وہ کرینہ کو ”چھوٹی ماں” بھی کہہ سکتی تھیں، جس پر سارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید کرینہ کو اچھا نہیں لگتا۔ ساتھ ساتھ سارہ نے یہ بھی بتایا کہ شروع میں وہ اس متعلق خاصا کشمکش کا شکار تھیں کہ میں کرینہ کو کیا کہوں گی؟ کیا میں کرینہ کو ”آنٹی“ کہوں گی جس پر والد سیف علی خان نے کہا تھا کہ نہیں نہیں مجھے معلوم ہے کہ تم کرینہ کو آنٹی کہنا نہیں چاہو گی۔ جس کے بعد اداکارہ نے بتایا کہ کرینہ کو یا تو وہ کرینہ یا صرف “کے” پکارتی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com