Breaking News
Home / آرٹیکلز / جب کوئی پاکستانی سیاستدان پاک آرمی یا اسکے اعلیٰ عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہوتا ہے تو اسکا ایک ہی مطلب ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی خصوصی تحریر

جب کوئی پاکستانی سیاستدان پاک آرمی یا اسکے اعلیٰ عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہوتا ہے تو اسکا ایک ہی مطلب ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی خصوصی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کو اللہ کریم نے ایک ایسی فوج عطا کر رکھی ہے جو اندرونی اور بیرونی چینلجوں سے نمٹنے کا وافر سلیقہ رکھتی ہے۔جہاں تک پاکستان کی داخلی سیاست کا تعلق ہے تو میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کہ یہ کام کرنے والے صبح و شام و شب اپنی دھن میں

مست ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے فن کا مظاہرہ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ پاک فوج کے سابق افسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ان کو بالکل معلوم ہی نہیں کہ ان کے ملک کے باہر اس خطے (ریجن) میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔وہ صرف داخلی سیاسیات کی تنگ نائے میں تیرتے پھرتے ہیں۔ ان کے چارچوفیرے جو بیکراں سمندر پھیلے ہوئے ہیں ان میں تیرنے اور تیرانے والوں کی کچھ بھی خبر ان حضرات کو نہیں۔(29نومبر بروز اتوار) کو وزیراعظم کو آئی ایس آئی ڈائریکٹوریٹ میں جو بریفنگ دی گئی، اس میں وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی، افواج کے سربراہ، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف جنرل سٹاف شامل تھے۔ ذرا اندازہ کیجئے کہ ایک طرف ملتان میں فضل الرحمن ڈنڈوں کا جواب ڈنڈوں سے دینے کی تلقین فرما رہے تھے تو دوسری طرف اسلام آباد کے ISIہیڈکوارٹر میں یہ بریفنگ دی جا رہی تھی کہ اس خطے میں کیا ہونے والا ہے۔اسی لئے تو میں پاکستانی ملٹری کو ایک ایسی تنظیم گردانتا ہوں جو انگوٹھی میں نگینے کی مانند ”مہربند“ ہے۔ اس کے چاروں طرف چینلجوں کے شکنجے ہیں لیکن وہ اس حصار میں بھی اپنے نگینے کو بچا کر رکھ رہی ہے۔اور یہ فوج کیا ہے؟ یہ پاکستانی قوم کے اجتماعی شعور کا ایک منضبط (Disciplined) مظاہرہ ہی تو ہے۔ یہ کسی آسمان سے نہیں اتری۔ اس کے آل رینکس ہم آپ میں سے ہی لئے گئے ہیں۔ وہ جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ پاکستانی قوم کی اوسط آرزوؤں، عقل و دانش اور کردار و عمل کا اظہار ہے۔ اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ اس فوج کے آفیسرز اور جوان انہی دیہاتوں، قصبوں اور شہروں سے آئے ہیں جہاں سے خود اپوزیشن منتخب ہو کر آئی ہے۔اس تناظرمیں دیکھا جائے تو جو سیاسی لیڈر فوج کو ہدفِ ملامت بناتا ہے وہ گویا اپنے آپ کو کوس رہا ہوتا ہے، اپنا سر پیٹ رہا ہوتا ہے، اپنا ہی سیاپا کر رہا ہوتا ہے!

Share

About admin

Check Also

میرے بھائی کی شادی ایک بڑی عمر کی عورت سے ہو گئی

میرے بھائی کی شادی ایک بڑی عمر کی عورت سے ہو گئی ملیحہ کو جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com