Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ملک چھوڑ کر اپنے فیس بک دوست سے ملنے آنے والی16 سالہ لڑکی کو پولیس نے پکڑ کے اسکے ساتھ کیا کردیا جانیں

ملک چھوڑ کر اپنے فیس بک دوست سے ملنے آنے والی16 سالہ لڑکی کو پولیس نے پکڑ کے اسکے ساتھ کیا کردیا جانیں

نئی دہلی نیپال سے اپنے فیس بک فرینڈ کو ملنے بھارت آئی لڑکی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس لڑکی کی عمر 16سال بتائی گئی ہے جس کی فیس بک کے ذریعے بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر سیہور کے رہائشی 20سالہ نوجوان کے ساتھ دوستی ہو گئی اور وہ اسے ملنے سیہور چلی آئی۔ پولیس نے لڑکی کو پکڑ کر بھوپال میں ’چلڈرن ویلفیئر کمیٹی‘ کے حوالے کر دیا ہے اور اب اسے واپس نیپال بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 

پولیس کے مطابق لڑکی نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی رہائشی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ سیہور کے ایک نوجوان کے ساتھ محبت کرتی ہے جس سے اس کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ وہ ہوائی جہاز میں سوار ہو کر بھارت پہنچی اور کئی شہروں سے بسوں پر سفر کرتی ہوئی بالآخر سیہور پہنچ گئی۔ لڑکی کا دوست، جو ایک میڈیکل سٹور میں ملازمت کرتا ہے، نے لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی، جنہوں نے آ کر لڑکی کو تحویل میں لے لیا اور اس کے کم عمر ہونے کی وجہ سے بچوں کی فلاحی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ 

Share

About admin

Check Also

’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیں بچوں کو تو اپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com