Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / دنیا کی انوکھی ترین شادی جس میں دلہا دلہن اور دلہن دلہا بن گیا پھر کیا ہوا جانیں

دنیا کی انوکھی ترین شادی جس میں دلہا دلہن اور دلہن دلہا بن گیا پھر کیا ہوا جانیں

لندن شادی کے روز دلہن اپنے مخصوص عروسی لباس میں سج دھج کر تقریب میں آتی ہے اور دولہا اپنے انداز میں جلوہ گر ہوتا ہے لیکن گزشتہ دنوں برطانوی میں ایک دولہا دلہن نے اپنی شادی پر الٹی گنگا بہا دی۔

دی مرر کے مطابق ان دولہا دلہن نے اپنی شادی پر کچھ نیا اور انوکھا کرنے کا سوچا اور کیا یہ کہ دولہا دلہن بن گیا جبکہ دلہن دلہا بن گئی۔ دولہا میاں دلہن کا عروسی جوڑا پہنے شرماتے لجاتے چرچ میں داخل ہوئے جبکہ دلہن دولہا بن کر پہلے ہی وہاں تن کر کھڑی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا کام کرنے والے اس دولہا دلہن کے نام بوبی کک اور کیارا او ڈونیل تھے۔ بوبی کا کہنا تھا کہ ”میں اور کیارا ہمیشہ مذاق میں کہا کرتے تھے کہ ہم شادی کے روز اپنے کردار ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کریں گے۔ شادی سے پہلے بھی کیارا گھر میں ہمیشہ ٹراﺅزر پہنتی تھی اور میں کہا کرتا تھا کہ تم شادی کے دن بھی ٹراﺅزر ہی پہننا۔ وہ کہتی تھی کہ وہ میرے دلہنوں کی طرح چل کر چرچ نہیں آئے گی جس پرمیں کہتا تھا کہ میں تمہارے لیے چل کر آ جاﺅں گا اور شادی کے دن ہم نے بالکل وہی کیا۔ہم نے اپنے فیملی نام بھی ایک دوسرے کے ساتھ بدل لیے۔ ہم نے شادی کے دن ہر چیز الٹ کی۔ اس پر ہم ہی نہیں، ہمارے مہمان بھی بہت لطف اندوز ہوئے اور قہقہے لگا کر ہنستے رہے

Share

About admin

Check Also

پوراایک سال وہ اپنے شوہرکی جدائی میں جلتی رہی ۔وہ جوان تھی ایک رات عشاء کے بعد اس نے اپنی پڑوسن کوبلوایااوراپنی خواہش بتائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صفی اللہ ایک متوسط الحال نوجوان تھا ۔ا س کے ماں باپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com