Breaking News
Home / City News / استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔۔!! عمران خان کو 13 دِنوں کا الٹی میٹم کس نے دے دیا؟ دما دَم مست قلندر کرنے کی تیاریاں

استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔۔!! عمران خان کو 13 دِنوں کا الٹی میٹم کس نے دے دیا؟ دما دَم مست قلندر کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں اور جلسے جلوس کر رہی ہیں ان حالات میں وزیر اعظم عمران خاں کو آخری الٹی میٹم بھی دے دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 13 دن الٹی میٹم دیتے ہیں کہ استعفیٰ دے جائیں، بہتری اسی میں ہے، جس طرح ملتان کا جلسہ کامیاب ہوچکا ہے اب وزیر اعظم کا گھر جانا ہی بنتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہت اچھے طرح سے سمجھ آگئی ہے کہ جلسہ ہو کر رہے گا، ملتان جلسے کو سمجھیں اور اپنے گھر جائیں ، اگر عمران خان تیرہ دنوں کے اندر مستعفی نہ ہوئے تو بتائیں گے کہ استعفیٰ کیسے دینا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے سے لے کر ملتان جلسے تک حکومت کی کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو روکا جائے، لیکن ہر بار حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آٹا اور چینی کی چوری سمیت حکومت کی ہر کوشش کو عوام کے سمندر نے ناکام بنا دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو سمجھ آگئی ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے ،عمران خان دیکھیں گے کہ عوام کا سمندر بہت جلد سڑکوں پر ہوگا جو انکی حکومت کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا، حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com