Home / پاکستان / یہ چیز میرے عزیز۔۔۔!!!افسر شاہی کا خاتمہ ،اگر کوئی سرکاری افسر غلط کام کرتا پکڑیا گیا تو اس کے ساتھ کیا ہو گا؟ عمران خان نے اعلان کر دیا

یہ چیز میرے عزیز۔۔۔!!!افسر شاہی کا خاتمہ ،اگر کوئی سرکاری افسر غلط کام کرتا پکڑیا گیا تو اس کے ساتھ کیا ہو گا؟ عمران خان نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب کوئی افسر شاہی نہیں چلے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری افسر عوام کی بات نہ سنے تو وہ سیٹیزن پورٹل پر شکایت کریں ، ہم متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو معطل یا تبادلہ نہیں بلکہ نوکری سے فارغ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کے دوسال ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن پورٹل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دو سال کے دوران 30 لاکھ شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کا استعمال کیا۔ سٹیزن پورٹل پرمختلف اداروں کی نشاندہی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کے بارے زیادہ شکایات سےلگتاہےبلدیاتی نظام درست نہیں ہے، نیابلدیاتی نظام لائیں گے ،جس سےواضح تبدیلی آئےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اگر کوئی اعلیٰ افسر پیسوں کا مطالبہ کرے تو پورٹل پر شکایت کریں، ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے، قصوروار ہونے کی صورت میں اب سروس سے معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

عید پر ملازمین کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا

ملازمین کی سُنی گئی، حکومت نے عید کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔نیوز ڈیسک، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com