Breaking News
Home / City News / کورناکے سیریس مریض کا انوکھا انتقام، تنخواہ روکنے والے افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا، آفس میں کھلبلی مچ گئی، افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

کورناکے سیریس مریض کا انوکھا انتقام، تنخواہ روکنے والے افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا، آفس میں کھلبلی مچ گئی، افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ روکنے پر کورونا کے سیریس مریض نے انوکھا انتقام لے لیا،افسر کو گلے لگانے کے بعد کئی بوسے بھی دے دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں گزشتہ روز ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بتایا گیا کہ کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا لیا۔

اور گال پر بوسہ بھی دیا۔پہلے انہوں نے افسر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تاہم کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہاتھ ملانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے اپنے افسر کو پیچھے سے گلے لگایا اور گال پر بوسہ بھی دے دیا،ملازم نے یکے بعد دیگرے کئی بوسے دیے۔شہزاد انور نے جمیل فاروقی سے ملنے کے بعد اپنے کورونا مریض ہونے کا انکشاف کیا اور انتقام لینے کے لئے یہ عمل کیا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ میں نے دفتر میں آگاہ کیا کہ میں کورونا کا شکار ہو چکا ہوں لہذا دفتر آکر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔افسر کے انکشافات پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔آفس میں کورونا مریض کی موجودگی کے انکشاف پر تمام لوگ کام چھوڑ کر دفتر سے باہر نکل گئے۔ دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مہلک وائرس سے متاثر55مریض چل بسے،3262نئے کیسز سامنے آگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 72 ہزار 166 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 262 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 072 ہوگئی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی نیوز اینکر کا باریک لباس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com