لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص دلہن کا پہلا شوہر ہونے کا دعویدار بن کر آ گیا۔
دلہن کے بھائیوں نے اس شخص اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان فہیم اپنے ساتھی اور ماں کے ساتھ نکاح کی تقریب میں دلہن کے پہلے شوہر ہونے کے دعویدار بن کر آ گیا جس پر دلہن کے بھائی مشتعل ہو گئے اور ان پر فائیرنگ کر دی۔
متاثرہ نوجوان فہیم کا کہنا ہے کہ دلہن ثناء نے 7 ماہ پہلے اس سے نکاح کیا تھا اور وہ چند روز پہلے میکے ملنے آئی تھی مگر اب اس کا نکاح پر نکاح کیا جا رہا ہے۔