اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ نشاط گروپ کے مالک میاں منشاء کا شمار پاکستان کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے ورکروں کے لئے ایک ماہ سے زیادہ کے پیسے نہیں ہیں۔ نشاط گروپ میں کام کرنے والے ایک ورکر نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا۔
کہ صبح سارے ورکر ڈیوٹی پر آئے ہیں، شام کو جاتے ہوئے جب تھم سکین کیا تو وہ سکین نہیں ہوا۔ ٹائم آفیسراور ایچ آر والوں سے پوچھا کہ کیا ہوا سکین نہیں ہو رہا تو انہوں نے سسٹم میں چیک کرکے بتایا کہ آپ لوگوں کا ریزائن ہو چکا ہے۔ انہوں نے خود ہی سے ریزائن کر دیا، کسی کو بتایا بھی نہیں ہے، نہ ڈیپارٹمنٹ میں کسی سینئر کو پتہ ہے سب کو ریزائن کروا دیا، اس ورکر نے بتایا کہ میں نے جب پوچھا کہ یہ آپ کیوں کر رہے ہیں اور آپ اس کے بدلے کیا دیں گے ہمیں تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگوں کو کچھ نہیں ملنا چاہے آپ جا کر لیبر کورٹ میں درخواست دے دو۔ کچھ بھی نہیں ہو سکا، اس ورکر نے بتایا کہ میرے ہوتے ہوئے سات سو سے ساڑھے 8 سو ورکر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ان میں مشین آپریٹر، ہیلپر سمیت کنفرم اور غیر کنفرم ملازمین کو انہوں نے نکال دیا ہے۔ ہم ان کو کروڑوں روپے ماہانہ کما کر دیتے ہیں یہ ایک مہینہ ہم کو تنخواہ نہیں دے سکتے، اس ورکر نے کہا کہ نہ یہ دے سکتے ہیں اور نہ یہ دیں گے، یہ صرف اپنا بنا رہے ہیں مالک کے علاوہ اوپر جو سینئر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کیا خبر کہ کیا ہو رہا ہے کیا نہیں ہو رہا وہ تو لاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔