Breaking News
Home / City News / ” مجھے لاہور جلسے میں خادم حسین رضوی کے جنازے سے زیادہ لوگ چاہئیں”، نواز شریف کا مطالبہ ،ن لیگی رہنما ئوں کی جان پر بن آئی

” مجھے لاہور جلسے میں خادم حسین رضوی کے جنازے سے زیادہ لوگ چاہئیں”، نواز شریف کا مطالبہ ،ن لیگی رہنما ئوں کی جان پر بن آئی

” مجھے لاہور جلسے میں خادم حسین رضوی کے جنازے سے زیادہ لوگ چاہئیں”، نواز شریف کا مطالبہ ،ن لیگی رہنما ئوں کی جان پر بن آئی اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بیمار ہے ،وہ بیمار نہیں بلکہ لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات ایک کررہے ہیں

کیونکہ اس جلسے سے مریم نواز کی سیاست بھی لاہور جلسے کے اوپر منحصر ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ فوج کیخلاف ہے، یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے ، یا بھارتی بیانیہ ہے
اس پر’’ پلس کنسلٹنٹ نے‘ نے سروے رپورٹ تیار کی ہے ۔ جس کے مطابق 51فیصد عوام یہ سمجھتی ہے کہ یہ بھارتی بیانیہ ہے ، 23فیصد کی یہ رائے ہے کہ یہ ایک سیاسی موقف ہے ، جبکہ باقی لوگوں اس پر کوئی رائے نہیں دی ہے ۔ اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ 44فیصد لوگوں کی یہ رائے ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے پارٹی تقسیم ہو جائے گی، 32فیصد کا کہنا ہے کہ پارٹی تقسیم نہیں ہوگی جبکہ 24فیصد اس پر خاموشی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے سینٹرل پنجاب سے لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے ،مولانا فضل الرحمان کافی کوشش میں ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد جلسے میں لے کر آئیں جبکہ باقی پارٹیز کی بھی یہی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ورکروں کو جمع کیا جائے ، گیارہ جماعتیں مل کر جب تک عمران خان کے لاہور جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑیں گی اس وقت ن لیگ کی سیاست کی کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ، ن لیگ کے لیے ایک لمبے عرصے سے لاہور میں جلسہ ضروری ہے کیونکہ وہاں پر عمران خان نے جلسہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسہ کریں گے لیکن وہ یہ جلسہ نہیں کر پائے جبکہ 2013میں ایسا کوئی جلسہ انہوں نے نہیں کیا جو اس لیول کا ہو ،وزیراعظم عمران خان کے 2011کے جلسے

کا ریکارڈ یہ ابھی تک نہیں توڑ سکیں ہیں ، ۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں خادم حسین رضوی کا نماز جنازہ ہوا تھا ، میاں نواز شریف نے لیگی رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے خادم حسین رضوی کے جنازے سے زیادہ لوگ جلسے میں چاہیں لیکن کیا وہ اتنے لوگوں اکٹھے کر پائیں گے کووڈ 19کی وجہ سے لوگوں کے آنے کی توقع کم ہے ، دوسرا فوج مخالف بیانیہ ہے یہ لوگوں کو اتنا زیادہ اپیل نہیں کر رہا ، اب سارا دارومدار ایم این ایز اور ایم پی ایز پر منحصر ہے کہ وہ اس جلسے کیلئے کتنے لوگوں کو لانے میں کامیاب ہوتے ہیں 

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com