Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستانی لڑکے نے چینی لڑکی کے ساتھ کیا کر ڈالا

پاکستانی لڑکے نے چینی لڑکی کے ساتھ کیا کر ڈالا

محبت میں سارا جہاں لٹ گیا، زمیں لٹ گئی، آسماں لٹ گیا، پہلے سوشل میڈیا پر دوستی کی، محبت کا جھانسہ دیا اور پھر شادی کا لالی پاپ دے کر پاکستانی شہری سجاد نے چینی مٹیار زی چنگ کو لوٹ لیا۔ سوشل میڈیا پر آنکھوں آنکھوں میں الجھی ڈور اور جب

لگا پیچا تو مچ گیا شور، چینی مٹیار زی چنگ اور پاکستانی شہری سجاد کی محبت کچہری میں رلنے لگی۔ کہتے ہیں محبت اندھی اور دیوانی ہوتی ہے اور جب محبت سر چڑھی ہو تو آدمی اعتبار کی تمام حدیں بھی پار کر جاتا ہے کچھ ایسا ہی کیا اس چینی مٹیار نے جو ایک پاکستانی کو دل دے بیٹھی سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی دوستی رفتہ رفتہ دل کی مجبوری بن گئی، بات مزید آگے بڑھی تو میل ملاپ بھی ہونے لگا، پھر ایک دوسرے کو دیکھے بنا ایک پل بھی نہیں گزرتا تھا دل کے ہاتھوں مجبور چینی مٹیار کو کیا معلوم تھا کہ سجاد اسے دھوکہ دے رہا ہے، سجاد نے زی چنگ سے لاکھوں روپے لئے اور رفو چکر ہوگیا، زی چنگ عدالت پہنچ گئی اور ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔ دل کے ہاتھوں مجبور چینی مٹیار کو کیا معلوم تھا کہ سجاد اسے دھوکہ دے رہا ہے، سجاد نے زی چنگ سے لاکھوں روپے لئے اور رفو چکر ہو گیا۔

Share

About admin

Check Also

’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیں بچوں کو تو اپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com