Breaking News
Home / اہم خبریں / فرانس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ! وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، حکومت نےاہم قدم اُٹھا لیا

فرانس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ! وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، حکومت نےاہم قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ اور فرانس کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ خارجہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا، تمام مسلم اُمہ سے مشاورت کی جائے گی، اس کے بعد وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر پاکستانی پالیسی سے مسلم امہ کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ پٹیشن بھی زیر بحث آئی جو دائر کی جا چکی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کای کہ تمام مسلم اُمہ سے مشاورت کی جائے گی اور وزیر خارجہ کو اس حوالے سے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مسلم اُمہ کو آگاہ کریں کہ پاکستان کی اس معاملے پر کیا پالیسی ہے۔

اجلاس میں میزید فیصلہ کیا گیا کہ PDMکو جلسوں سے نہیں روکا جائے گا، اپوزیشن کو عوام کے سامنے خود ہی ایکسپوز ہونے دیا جائے گا، ، اپوزیشن کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اپوزیشن جان بوجھ کر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، عوام کو یہ باور کروایا جائے کہ اپوزیشن کی وجہ سے ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی گئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com