Breaking News
Home / City News / شادی کا جھانسہ دے کر نوجوان کو کتنا عرصہ قید میں رکھا جانیں

شادی کا جھانسہ دے کر نوجوان کو کتنا عرصہ قید میں رکھا جانیں

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے پولیس والوں کی جانب سے نوجوان کو شادی کا جھانسہ دے کر قید کیے جانے کے معاملے پر متاثرہ کو معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔ گھوٹکی پولیس کی جانب سے ایک نوجوان ’عبداللہ‘ کو یہ جھانسہ دیا گیا کہ وہ چند

ہفتوں کیلئے محراب شر نامی عادی مجرم کی جگہ چند ہفتوں کیلئے جیل چلا جائے تو اس کی شادی محراب شر کی بیٹی سے کرادی جائے گی۔ پولیس نے نوجوان عبداللہ کو محراب شر کے طور پر عدالت میں بھی پیش کیا اور اسے تین سال تک قید کیے رکھا۔ عدالت کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس اہلکاروں کے جھانسے میں آکر تین سال جیل میں قید کاٹنے والے شخص کو رہائی نصیب ہوئی۔ منگل کے روز سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ شخص کو معاوضہ دیا جائے۔ عدالت نے اے آئی جی لیگل کو حکم دیا ہے کہ اعلیٰ افسران سے مشاورت کرکے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے کہ متاثرہ شخص کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ کی ایک اور خاتون رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔پنجاب اسمبلی کی رکن راحیلہ خادم حسین نے استعفی نواز شریف اور شہباز شریف کے نام جمع کرایا ہے۔راحیلہ خادم حسین کا کہنا ہے پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے پر اپنا استعفیٰ پارٹی کو جمع کرایا ہے اب پارٹی قیادت اپنی مرضی کے مطابق میرا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔ راحیلہ خادم نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ عمل ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگا ۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے بھی ن لیگی قیادت کو استعفے جمع کرادیے ہیں جب کہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماشاء اللہ ، جزاک اللہ ۔۔۔۔ بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com