Breaking News
Home / پاکستان / پی ڈی ایم کس کے اشاروں پر چل رہی ہے ؟ حیران کن ثبوت حکومت کے ہاتھ لگ گئے، جلد کارروائی کا امکان

پی ڈی ایم کس کے اشاروں پر چل رہی ہے ؟ حیران کن ثبوت حکومت کے ہاتھ لگ گئے، جلد کارروائی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں جس کے مطابق اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو غیرملکی فنڈنگ ہو رہی ہے۔پی ڈی ایم کے پیچھے کن غیر ممالک کا ہاتھ ہے سب جانتے ہیں ۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس فنڈنگ کے ٹھوس شواہد ہوں گے تو کارروائی کے علاوہ حکومت کے پاس اور کوئی ئی چارہ نہیں ہوگا اب دیکھتے ہیں کہ چیزیں کیسے سامنے آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈنگ کہاں سے آ رہی ،یہ معاملہ اگرچہ وزارت داخلہ کا ہے مگرمجھے پی ڈی ایم کو فنڈنگ کے حوالے سے شواہد ملنے کا علم ہوا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا سب کو پتا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کے مخالف گروپ موجود ہیں جو ان کو فنڈنگ کے معاملے پر تعاون کر رہے ہیں ۔اپوزیشن کے استعفوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے انتظار میں ہے،یہ صرف اپوزیشن کا ڈرامہ ہے۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com