Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟

وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، کیا ہونے والا ہے ؟  ۔۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری کے دن شروع ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سےعمران خان اور اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ جب یہ لوگ ممبر اسمبلی نہیں رہیں گے تو انہیں جیل کی سی کلاس میں رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو پھر وہ بتائے کہ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے بچے تو گھروں میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں مگر وہ چاہتے ہیں عوام کے بچے کورونا کے ہاتھوں خودکشی کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2021 بہت اہم سال ہے، اس میں پی ڈی ایم کو کچھ نہیں ملے گا، فوج صبر سے سب کچھ دیکھ رہی ہے، وہ کبھی بھی مارشل لا نہیں لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نوازشریف کے بیانیہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب لوگ استعفوں کی طرف نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا تھا اور یہ نیچے آئیں گے۔ شیخ ریشد کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اسلام کے بجائے اسلام آباد پرنظر رکھی ہوئی ہے۔ جو کہتےتھے 8 دسمبر کو آرہوگا یا پار، آرہوا نہ پار بیچ منجدھار ہو گیا۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شوق سےاسلام آباد آئے،سردی بھرپوراستقبال کریگی۔ یورپ میں 13کاہندسہ مناسب نہیں سمجھاجاتا۔ سینیٹ الیکشن کےبعدعمران خان اورمضبوط ہوجائیں گے۔ عمران خان نےدعوت دی ہے اسمبلی میں آئیں اورڈائیلاگ کریں۔ عمران خان نےکہا ہےکرسی چھوڑ دوں گا این آراو نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا 13،14کو عمران خان کے لیے اچھی خبریں ہوں گی۔ استعفے دینے سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا مارچ کے سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائیگا۔ شیخ رشید نے کہا گزشتہ روز عمران خان نے مذاکرات کی پیش کش کی۔ پی ڈی ایم ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں لے سکتی۔ پیپلزپارٹی اپنے تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہی ہے۔ پی ڈی ایم بند گلی میں جارہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com