Breaking News
Home / City News / وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کہاں جا پہنچے اور کیا کام کر ڈالا ؟ وزیر اعظم بھی دنگ

وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کہاں جا پہنچے اور کیا کام کر ڈالا ؟ وزیر اعظم بھی دنگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ کی ذمے داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں اپوزیشن کے

جلسے ،استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہاکہ میں وزیراعظم کی جانب سے سونپی گئی انتہائی اہم ذمے داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ، وزارت ریلوے اور وزارت نار کوٹکس کنٹرول کے وزراء تبدیل کیے گئے اور کابینہ میں رد و بدل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی کو دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ وفاقی وزیر نارکوٹکس کنڑول ہوں گے۔دوسری جانب حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا، ایوان صدر میں حلف برداری تقریب ہوئی۔ حکومتی مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد عہدہ دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سال سے بھی کم مدت کے دوران وفاقی کابینہ میں تیسری مرتبہ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رواں برس اپریل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور کی جگہ وزارت صنعت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارت غذائی تحفظ دی گئی تھی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کے بعد سے لے کر گزشتہ برس اپریل تک وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہی تھا تاہم 19 اپریل کو بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے وزیر امور پارلیمان کی وزارت لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

رفیع کا وہ سدابہار گانا جس کی ریکارڈنگ کے دوران حلق سے خون بہنے لگ گیا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com