Breaking News
Home / City News / دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ پی ڈی ایم کا متوقع لانگ مارچ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے وفاقی دارالحکومت کی جانب متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 لگادی جس کے تحت 9 مختلف سرگرمیوں پر 2 ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر، ساؤنڈ سسٹم ،وال چاکنگ اور آتشی سامان کی

خریدو فروخت، اسٹون بلاسٹنگ اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر ہر بھی پابندی ہو گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اشتہارات، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر اور لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہو گئی۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں اسلام آباد کی پولیس نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com