Breaking News
Home / اہم خبریں / انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرگئی۔۔۔ سابق وزیر نے کپتان کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرگئی۔۔۔ سابق وزیر نے کپتان کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان سے شدید دھچکہ ، مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم کپتان کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور

سینئر رہنما سید واجد حسین بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سابق رہنما مسلم لیگ نواز ثوبیہ مقدم کا کہنا تھا چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی شکل میں اپنی سیاسی سمت کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی آئین و نظم کی پاسداری کا عہد کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان کے پیغام کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ثوبیہ مقدم کا ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کی بھرپور معاونت و حمایت سے گلگت بلتستان میں تاریخ کا رخ موڑنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا آئینی و انتظامی اختیارات کی فراہمی کیساتھ گلگت کے عوام کی فلاح و ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا نظام کی تبدیلی کے ذریعے وسائل کی فراہمی اور ترقی میں گلگت بلتستان کی شراکت کا بطور خاص اہتمام کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com