خیبر (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے اپنے صاحبزادے کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پانے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔