Breaking News
Home / اہم خبریں / کرپشن کا جَڑ سے خاتمہ! حکومت نے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کرپشن کا جَڑ سے خاتمہ! حکومت نے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے کرپشن پر قابو کرنے کے لیے کیئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں جہاں پہلے مرحلے پر چالیس ہزار اور پچیس ہزار مالیت کے پرائزبانڈزکی رجسٹریشن کررہی ہے وہیں پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے .

ملک کے ایک بڑے بنک کے اعلی عہدیدار نے نجی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے مرحلہ وار پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملک میں سب بڑا کرنسی نوٹ ایک ہزار روپے کا رہ جائے گا انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ بنکوں کے پاس پانچ ہزار کے نوٹوں کی تیزی سے کمی ہورہی ہے کیونکہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے اس مالیت کے نئے نوٹ جاری نہیں کیئے جارہے.

اس سلسلہ میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ بند کرنے کی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بنک حکام میں اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کے کرنسی نوٹوں کی ایک پانچ‘دس گڈیاں حبیبوں میں ڈال کر کہیں بھی لے کر جانا انتہائی آسان ہے مگر مالیت کے اعتبار سے دیکھاجائے تو پانچ گڈیاں 25لاکھ روپے بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ مارکیٹ میں آنے کے بعد نہ صرف پاکستان کی کرنسی کی ویلیو گری بلکہ کرپشن میں آسانیاں پیدا ہوئیں .

Share

About admin

Check Also

وزیراعظم غصے میں آ چکے، تنگ آ کر اسمبلیاں توڑ دیںگے، حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

لاہور (ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز)وزیراعظم غصے میں آ چکے، تنگ آ کر اسمبلیاں توڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com