Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: اپنوں نے ہی منہ موڑ لیا۔!! ڈالر گرل ایان علی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے معذرت کرلی

بریکنگ نیوز: اپنوں نے ہی منہ موڑ لیا۔!! ڈالر گرل ایان علی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے معذرت کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے وکیل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے نے ایان علی کی مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے

اور اپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم اپیل پر کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی، جس پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی اشتہاری ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوکر صفائی دیں۔ کسٹم کی خصوصی عدالت نے کسٹم کی ایان علی کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی، کسٹم حکام نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کرنے کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، کسٹم عدالت نے فیصلے میں کہا تھا ملزمہ کی ملکیتی رقم کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا، کسٹم حکام نے درخواست کی تھی کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اجازت دی جائے۔

Share

About admin

Check Also

کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com