Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / مہنگائی سے تنگ عوام کو حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں بڑا ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

مہنگائی سے تنگ عوام کو حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں بڑا ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

(ویب ڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کی تیاری شروع کردی، رمضان پیکج میں 20 اشیائے ضروریہ سستے داموں بیچی جائیں گی، اشیاء کو سستا کرنے کیلئے خصوصی سبسڈی دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل رمضان پیکج سے متعلق اعلان کرے گی۔ انہوں نے حکومتی معاشی ٹیم وفاقی وزیر حماد اظہر اور عشرت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اداروں کو مضبوط اور21 ویں صدی کے تحت حیثیت دی جائے گی، اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا ترجیح ہے، اس حوالے سے 3 بڑے قوانین کی منظوری دی گئی ہے، ان قوانین

سے معیشت مستحکم ہوگی۔ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل2021 کے مسودے کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت اسٹیٹ بینک کو باختیار بنانا ہے، اسٹیٹ بینک کے گورنر کی مدت میں 5 سال کا اضافہ ہوگا، اسٹیٹ بینک کا کردار مہنگائی کو کنٹرول اور اسٹاک ایکسچینج کو آزادانہ ماحول میں بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کواحتساب کیلئے پارلیمنٹ میں جوابدہ کیا جارہا ہے، اسی طرح مانیٹری فسکل بورڈ کو ختم کیا جارہا ہے، اب کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کا فیصلہ وزراء نہیں بورڈز کریں گے۔ ٹیکسز کے نظام میں کئی چیزوں میں چھوٹ دی گئی ہے، اس قانون کا مقصد چھوٹ میں کمی کرنا ہے، ٹیکس کا نظام یونیفارم بنایا جائے گا، ٹیکس کے نظام کچھ طبقات کو خصوصی مراعات نہیں دی جائیں گی۔ ٹیکس کا نظام بہتر بنانے کے لیے ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کل رمضان پیکج سے متعلق اعلان کرے گی، رمضان پیکج میں مزید تقریباً 20 اشیاء سستے داموں بیچی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ ہمارے ادارے کتنے ہیں۔ہمارے ملک میں441 ادارے ہیں۔ حکومتی اداروں کو چلانے کیلئے منصوبہ بنایا جائے گا۔ ان سب کو 2 کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اداروں کومضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ حکومتی اداروں کو چلانے کیلئے منصوبہ بنایا جائےگا۔ پہلے کسی کوپتہ نہیں تھا کہ ہمارے ادارے کتنے ہیں۔ ریاستی اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ کل رمضان پیکج کی منظوری لی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور پر دی جانے والی سبسڈی کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن سودمند ہوگی۔ حکومت ملی تو یوٹیلٹی اسٹورز کی سالانہ سیل 10ارب روپے تھی۔یوٹیلٹی اسٹورز کی سالانہ سیل 100ارب روپے تک ہے۔

Share

About admin

Check Also

لڑکے کی دونوں بیویوں کو ساتھ حاملہ کرنے کی خوائش

نیویارک. امریکہ میں دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے ایک نوجوان نے ایک انوکھی خواہش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com