Breaking News
Home / اہم خبریں / اے ٹی ایم مشینوں سے رسید لینے والوں کیلئے بری خبر۔۔۔اب کیا ہونیوالاہے ،جان کرآپ رسیدنکالناچھوڑ دیں گے

اے ٹی ایم مشینوں سے رسید لینے والوں کیلئے بری خبر۔۔۔اب کیا ہونیوالاہے ،جان کرآپ رسیدنکالناچھوڑ دیں گے

(ویب ڈیسک )اے ٹی ایم مشینوں کو استعمال کرکے رسید لینے والے صارفین کیلئے بری خبرسامنے آگئی ہے،اب ان رسیدوں کے چارجز بھی دینا ہوں گے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے قومی بینکوں نے اے ٹی ایم مشین کی رسید پر چارجز وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ذرائع نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت یکم مارچ سے اے ٹی ایم مشینوں

کی رسید پر ڈھائی روپے فی رسید چارجز وصول کیے جارہے ہیں۔بینک کے مطابق بینک صارفین کو ہر ٹرانزیکشن کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی ہے اس کے باوجود اگر کوئی صارف رسید لینا چاہتا ہے تواسے اس کیلئے ڈھائی روپے چارجز دینا ہوں گےنیشنل بینک آف پاکستان کے صارفین نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشن کی اطلاع تو بذریعہ ایس ایم ایس مل جاتی ہے مگر بیلنس انکوائری کیلئے رسید نکالنا ناگزیر ہے۔صارفین کے مطابق نجی بینکوں کے اکاؤنٹس میں یہ سہولت موجود ہے کہ وہ رقم نکالنے کی اطلاع کے میسج میں اکاؤنٹ کا بقیہ بیلنس بھی بتاتے ہیں، نیشنل بینک صارفین کو کیش نکالنے کی صورت میں بھیجے گئے میسج میں بقیہ بیلنس کا بھی بتائے گا۔یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ چند بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشن کی رسید میں صر ف اور صرف اس ٹرانزیکشن کی معلومات موجود ہوتی ہیں ، جبکہ اگر بیلنس معلوم کرنا ہو تو اس کیلئے الگ سے رسید لینا پڑتی ہے جس سے صارفین کو دو بار چارجز پڑنے کا خدشہ ہے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالرپھرتگڑا۔۔امریکی کرنسی نے پاکستانی روپے کوروند ڈالا قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرآپ پریشان ہوجائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com