Breaking News
Home / City News / انتہائی افسوسناک خبرایک اور ٹرین الٹ گئیکہاں یہ حادثہ پیش آیا ؟جانیے

انتہائی افسوسناک خبرایک اور ٹرین الٹ گئیکہاں یہ حادثہ پیش آیا ؟جانیے

(نیوز ڈیسک) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مسافروں کو کراچی سے لاہور لے جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثے کے باعث 40 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون دم توڑ گئیں۔آئی جی

ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، 13 شدید زخمیوں کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا ہے کہ حادثہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا، وزیر ریلوے براہ راست ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، تھوڑی دیر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔عارف نواز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کےلیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے گی، انکوائری کے بعد بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹی تھیں، پانچ بوگیاں قریب واقع تالاب میں اور چار ٹریک پر الیٹیں۔ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 731 میٹر تک پٹڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں محفوظ رہنے والی 8 بوگیوں کو لیکر ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔مرنے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ریلوے حکام

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com