Breaking News
Home / City News / مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہا گئی

مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہا گئی

(نیوز ڈیسک )ئی) خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو کے عملہ کی فوری کاروائی سے دیگر بوگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح تقریباً تین بجے گوجر خان ریلوے اسٹیشن سے گزر کر لاہور جانے والی خیبر میل ٹرین جونہی پنڈورہ راجہ بشارت علی اسٹیشن بھائی خان کے پاس پہنچی تو ٹرین کی ایک بوگی میں پڑے سامان کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی فوراً اطلاع ریسکیو 1122 کو کی گئی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولنس بمہ عملہ موقع پر پہنچ گئے

جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیس،پچیس منٹ کے اندر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید بھڑکنے سے روک دیا ریسکیو کے عملہ سے پہنچنے سے پہلے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ لگنے سے جل چکا تھا تاہم اس سے زیادہ مالیت کے سامان کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے جلنے سے بچا لیا مالی نقصان کے علاؤہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ جمعرات کو سینٹ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو نے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی جانب سے فریٹ ٹرینز کے نفع و نقصان کی تفصیلات سے متعلق اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈان اور کووڈ کی وجہ سے کاروبار نہیں ہو رہا تھا، قائمہ کمیٹی کے پانچ اجلاس منعقد ہوئے، دو تین اجلاسوں میں محرک شریک نہیں ہوئے، کمیٹی کے جنوری میں ہونے والے اجلاس میں اس معاملہ کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دور ان آئی ٹی پروفیشنلز اور انوسٹرز کو درپیش مسائل سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی جانب سے 24 جولائی 2020کو آئی ٹی پروفیشنلز اور انوسٹرز کو درپیش مسائل سے متعلق اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

Share

About admin

Check Also

سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بدین (نیوز ڈیسک ) لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com