Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستان میں کورونا نے تباہی مچادیحکومت کا لاک ڈاؤن کا اعلان، تمام کاروبار شام پانچ بجے بند کرنے کا حکم ،تعلیمی اداروں ،پارکس پر کب تک پابندی رہے گی؟آج کی بڑی خبر

پاکستان میں کورونا نے تباہی مچادیحکومت کا لاک ڈاؤن کا اعلان، تمام کاروبار شام پانچ بجے بند کرنے کا حکم ،تعلیمی اداروں ،پارکس پر کب تک پابندی رہے گی؟آج کی بڑی خبر

پاکستان میں کورونا نے تباہی مچادی،حکومت کا لاک ڈاؤن کا اعلان، تمام کاروبار شام پانچ بجے بند کرنے کا حکم ،تعلیمی اداروں ،پارکس پر کب تک پابندی رہے گی؟آج کی بڑی خبر لاہور(نیوز ڈیسک)گجرات میں کورونا کےوار میں ہوشربااضافہ۔۔۔ کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن۔۔کاروبار شام پانچ بجے بند کرنے کااعلان۔تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، میلوں اور زیادہ رش والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں

کورونا وائرس کی تیسری لہر آ چکی ہے ملک میں برطانیہ کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس کے ساتھ ہی نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں آکسیجن بیڈز سو فیصد بھرے ہوئے ہیں، اب مزید مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز میسر نہیں ہیں۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 46 مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے۔یشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ 2 ہزار 536ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19ہزار 764ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار231 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ198ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار499 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 94 لاکھ 45ہزار 138کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں تین سو مثبت ٹیسٹ ہوئے جن میں سے200 مریضوں میں برطانوی وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔لاہور سمیت 5 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔ 5 فیصد سے زائد شرح کے اضلاع میں آج شب سے اگلے 15 روز تک سخت ایس او پیز لگانے کااعلان کیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، میلوں اور زیادہ رش والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔پنجاب میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند کر دی جائیں گی، صوبے میں پانچ سو سنتالیس مزارات اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند کردی گئیں۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com