Breaking News
Home / انٹرنیشنل / لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ۔

بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے بیڈوری سیکٹر پر شہری آبادی اور پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کے حوالدار کی شہادت کے بعد منہ توڑ جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے بیڈوری سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر پر شہری آبادی اور پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان جام شہادت نوش کر گیا۔ اس کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جوابی کاروائی کی گئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

جبکہ بھارتی چوکیوں کو بھی ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ آج ہی کے روز بھارت کی جانب سے جاسوس ڈرون کے ذریعے پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام رہی۔

Share

About admin

Check Also

معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com