Breaking News
Home / اہم خبریں / اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹیں میز پر رکھی ہونگی اور اٹھانے والا کوئی نہ ہو گا ۔۔۔۔۔۔

اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹیں میز پر رکھی ہونگی اور اٹھانے والا کوئی نہ ہو گا ۔۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ایاز امیر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں تھوڑی سی مزید ہلچل ہونی چاہئے۔ یہ پی ٹی آئی کی صحت کیلئے بھی اچھا ہوگا اور ملکی سیاست کیلئے بھی شاید فائدہ مند ثابت ہو۔ ٹھہرے ہوئے پانی گندے ہو جاتے ہیں

اورکسی استعمال کے قابل نہیں رہتے۔ اڑھائی سال کی بے فائدہ حکومت کے بعد پی ٹی آئی کا بھی یہی حال ہوچکا ہے۔پہلا جھٹکا یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں لگا تھا۔ دوسرا زیادہ اور زوردار اس صورت میں لگ سکتا ہے اگر گیلانی سینیٹ کی چیئرمینی کے انتخاب میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ حکومت پہلے ہل چکی ہے لیکن اگر سینیٹ کی چیئرمینی میں بھی شکست آتی ہے تو حکومت کا اعتماد بالکل زیرو ہو کے رہ جائے گا۔ پہلے سے ناقص حکمرانی بالکل ستیاناس ہوکے رہ جائے گی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ انتخاب صاف اور شفاف ہو اور اس میں وہ اندھیروں کی ہیراپھیری نہ ہوجو کہ کبھی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے پہلے سے ہی انتباہ کردیا ہے کہ یہ انتخاب نیوٹرل ہونا چاہئے اور اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ دو تین ووٹوں کی عددی اکثریت سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کی ہے اور ہیرپھیر نہ ہوتو کامیابی پی ڈی ایم کے حصے میں آنی چاہئے۔لیکن یہ کہنے کی باتیں ہیں، مداخلت کرنے والے زوردار طریقے سے حرکت میں آ گئے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دو تین ووٹیں توڑنا پاکستانی سیاست میں کون سا بڑا کام ہے لیکن ساتھ ہی پی ڈی ایم اور خاص طور پہ یوسف رضا گیلانی نے ثابت کیا ہے کہ ووٹ توڑنے کی صلاحیت ان کی پی ٹی آئی سے کچھ زیادہ ہے۔بہرحال یہ پاکستانی سیاست کے اسرار و رموز ہیں۔ اب تک تو ہر قسم کی امداد پی ٹی آئی حکومت کو پہنچائی جاتی رہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

میرے ساتھ فلیٹ میں یہ کام زبردستی ہو رہا ہے ایان علی نے سب کو چکنا کردیا

( نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کے کراچی میں فلیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com