Breaking News
Home / سٹی نیوز / واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں۔۔ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا افسر کو شادی کے بعد

دن کی روشنی نصیب نہ ہو سکی،سہاگ رات کی اگلی صبح دلہن کے ہمراہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ارشد واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا جس کی شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔ دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھی جو کہ رات 11 بجے واپس ان کے شہر پتوکی پہنچی، ہر کوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سو گیا لیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پر گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔دیر تک نا کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دلہا اور دلہن دونوں مردہ پائے گئے۔لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی۔

Share

About admin

Check Also

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے !!!اتوار کی بجائے جمعہ کے دن چھٹی ، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان بننے کے کافی عرصہ بعد تک جمعہ کے روز سرکاری تعطیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com