Breaking News
Home / اہم خبریں / ان دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ

ان دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟بی بی سی کی تہلکہ خیز رپورٹ

انڈیا میں کووڈ 19 کی ویکسینیشن مہم کا آغاز 16 جنوری کو ہوا لیکن اس مہم کے آغاز سے قبل، اور اس کے بعد سے اب تک ویکسین سے متعلق کئی قسم کے دعوے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو تلقین کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور ایسی ’افواہوں اور غلط معلومات‘ کو نظر انداز کریں۔ ایسے کیے جانے والے کچھ دعوؤں کی سچائی کیا ہے؟ بی بی سی نے یہ پتا لگانے کی کوشش کی ہے۔ دعویٰ: ویکسین آپ کو نامرد کر دے گی انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ایک سیاستدان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین انسان کو نامرد کر دے گی لیکن وہ اس

سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ حزب اختلاف کی سماج وادی پارٹی کے رہنما آشوتوش سنہا نے کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے ویکسین میں کچھ شامل ہوگا جو آپ کو نقصان پہنچائے گا۔ آپ نامرد ہوسکتے ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔‘ جماعت کے رہنما اکھیلیش یادو نے اس سے قبل ویکسین سے متعلق تشویش ظاہر کی تھی۔ انھوں نے اسے ’(حکمراں جماعت) بی جے پی کی ویکسین‘ کہا ہے اور اس پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ویکسین سے آپ نامرد ہوسکتے ہیں۔ انڈیا میں ادویات کے نگراں ادارے نے بھی ایسی افواہوں کی تردید کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما آشوتوش سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین انسان کو نامرد کر دے گی لیکن وہ اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کا استعمال محفوظ ہے تاہم کچھ منفی اثرات جیسے ہلکا بخار، سوجن یا درد ہوسکتی ہے لیکن اس کی شرح بھی کافی کم ہے۔ انڈیا میں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی اس دعوے کی تردید کی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ ویکسین کی مہم کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا ہو کہ آپ اس سے نامرد ہو سکتے ہیں۔ کئی دہائیوں قبل جب ملک میں وسیع پیمانے پر انسداد پولیو مہم چل رہی تھی تو کچھ لوگوں کو یہی کہہ کر ویکسین لینے سے روکا گیا تھا۔ اس وقت بھی ان دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ اور اب بھی ان سے متعلق کوئی حقیقت نہیں۔ ایک دوسرے دعوی میں ویکسین کے حوالے سے انڈیا کا موازنہ امریکہ اور انگلینڈ سے کیا جاتا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا دعویٰ ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ انڈیا میں ویکسین مفت ہے

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com