Breaking News
Home / کہانیاں / نیک بخت بیوی ہونا

نیک بخت بیوی ہونا

بخت لڑکے کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھ کر اس سے نکاح کر دیا۔صاحبزادی رخصت ہو کر شوہر کے گھر آئیں تو ایک سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھی۔اور پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘۔

لڑکے نے کہا رات بچ گئی تھی روزہ کھولنے کے لیے رکھ لی تھی‘‘۔یہ سن کر وہ الٹے پا ؤں پیچھے ہٹیں۔لڑکا بولا’’میں پہلے ہی جانتا تھا بھلا شاہ شجاع کی بیٹی میری غریبی پر کیوں راضی ہو گی؟‘‘۔وہ بولیں’’شاہ شجاع کی بیٹی غریبی پر ناراض نہیں ہے ۔بلکہ ناراض ہے کہ تمہیں خدا پر بھروسہ نہیں ہے اور مجھے اپنے باپ پربھی تعجب ہے کہ مجھ سے تمہارے متعلق یہ کہاکہ بڑا نیک اور پارسا نوجوان ہے۔بھلا جس کو خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ نیک اور پارسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘۔نوجوان عذر کرنے لگا تو کہا’’عذر تو میں نہیں جانتی۔گھر میں میں رہوں گی یا یہ روٹی رہے گی‘‘۔نوجوان نے فوراًوہ روٹی خیرات کر دی تب کہیں وہ چین سے گھر میں بیٹھیں۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

تمہیں کوئی اور کھانا نہیں دیتا تم روز میرے گھر ہی آ جاتے ہو؟

ایک خاتون ایک فقیر کو روزانہ کھانا کھلاتے تنگ آ گئیں تو ایک روز چڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com