Breaking News
Home / City News / شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے

شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے

(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے پانچ گھنٹے بعد ہی لٹیری دلہن گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔ شاہ جہان پور میں ایک خاتون نے اپنے دیور کا رشتہ طے کرانے کیلئے گاؤں کے ایک آدمی سے بات کی۔ اس شخص نے رشتہ کرانے کے بدلے 30 ہزار روپے لیے اور دیور بھابھی کو لے کر فرخ آباد چلا گیا جہاں ایک مندر میں لڑکے کی شادی کرادی گئی۔ دیور بھابھی نئی نویلی دلہن کو لے کر خوشی خوشی اپنے گاؤں واپس آگئے، رات کے وقت جب دولہا کمرے میں گیا تو دیکھا کہ اس کی دلہن غائب ہے۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد گھر میں چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ دلہن کے ساتھ نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔ متاثرہ خاندان نے لٹیری دلہن کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا ہے جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے

Share

About admin

Check Also

“چینی 80 روپے کلو بیچو۔۔۔!!!” لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com