Breaking News
Home / City News / ناروال میں شادی کی تقریب میں پیسوں کی بارش۔۔چند منٹوں میں 20 لاکھ روپے لوٹادئیے گئے،لوٹنے والے کم پڑ گئے، ویڈیو وائرل

ناروال میں شادی کی تقریب میں پیسوں کی بارش۔۔چند منٹوں میں 20 لاکھ روپے لوٹادئیے گئے،لوٹنے والے کم پڑ گئے، ویڈیو وائرل

: پنجاب کے شہر نارروال میں شادی کے موقع پر پیسے کی بارش، چند منٹوں میں 20 لاکھ روپے نچھاور کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر نارروال میں شادی کی تقریب میں نوٹ لوٹنے والے کم پڑ گئے۔ میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا کی جانب سے پیسوں کی برسات کی جا رہی ہے ۔ نارروال میں ہونے والی شادی کی تقریب میں اس وقت لوگ حیران و پریشان ہوگئے، جب انہوں نے دلہا کے گھر کی چھت سے لوگوں کو نوٹوں کی بارش کرتے دیکھا۔

بس پہلے نوٹ کو گرنے کی دیر تھی کہ لوگ جھولیاں بھرنا شروع ہوگئے۔ مگر نوٹوں کی بارش نہ تھمی اور چند ہی منٹوں میں 20 لاکھ روپے کی بارش کردی گئی ۔ موقعہ پر موجود بچوں اور بڑوں نے خوب پیسے لوٹے، اس وقت تک سڑک پر ٹریفک بھی جام رہا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات اکثر و بیشتر دیکھنے کو ملتے ہیں ، گزشتہ دنوں پاکپتن میں خاور مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں خاور مانیکا کو دھمال ڈالے ہوئےبھی دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکتپن میں خاور مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں خاور مانیکا اور ان کا بیٹا صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالتے رہے اور عقیدت مندوں کی جانب سے ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران ہوئی فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

Share

About admin

Check Also

“چینی 80 روپے کلو بیچو۔۔۔!!!” لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com