Breaking News
Home / اہم خبریں / بالآخر عمران خان پوری دنیا پر پاکستان کا اعتماد بحال کر نے میں کامیاب

بالآخر عمران خان پوری دنیا پر پاکستان کا اعتماد بحال کر نے میں کامیاب

بالآخر عمران خان پوری دنیا پر پاکستان کا اعتماد بحال کر نے میں کامیاب۔۔۔!!! امریکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر دل کھول کر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ، شاندار خبر آ گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امریکی سرمایہ کاروں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے اورامریکی سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنے کے سلسلے میںبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے منعقدہ ویب نار /ڈیجیٹل کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،ویب نار میںہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی‘ جمپ اسٹارٹ پاکستان کے بانی و سی ای اوخرم زبیری، 92‘کیپٹل کے بانی جہانگیر عباس اعوان ‘ امریکی سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوںنے شرکت کی ، یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی جو سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکی گئی، جس میں1200سے زائد افراد نے یو ٹیوب اور فیس بک کے ذریعے شرکت کی،ہوسٹن قونصلیٹ کی ٹریڈ اتاشی شائستہ بنیادنے میزبانی کے فرائض انجام دئیے ،قونصل جنرل ابرار حسین ہاشمی نے شرکا کا تعارف کرایا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کے اعداد و شمار پیش کئے، خرم زبیری نے جمپ اسٹارٹ پاکستان کے اغراض و مقاصد اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے شرکا کوبلوچستان میںسرمایہ کاری کے مواقع ،بلوچستان بورڈآف انویسٹمنٹ کیاقدامات اورسرمایہ کاروں کو دی جانیوالی سہولیات و آسانیوں حکومت کی جانب سے دی جانیوالی مراعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اورمختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے دستیاب مواقع اجاگر کئے، خصوصا معدنیات ، توانائی، ساحلی ترقی، سیاحت، زراعت ، گوادر پورٹ ، لائیو اسٹاک ،خصوصی اقتصادی زونزو دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،اس موقع پر مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی لینڈ لیز پالیسی بہت واضح ہے، ساحلی علاقوں میں ہوٹلزاور موٹیلز کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت کے تعمیراتی پیکیج کے تحت کئی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اور ٹیکسوں میں کافی ریلیف دیا گیا ہے، اگر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے تو مزید خصوصی مراعات بھی دی جا سکتی ہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے اور کورونا کے بعد روڈ شوزہونگے، علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے دورے بھی کرائے جائیں گے، امن و امان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سرمایہ کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ، نیو یارک سے تعلق رکھنے والے امریکی میگزین کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کو20بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیاہے، جس میں سہولیات کے ساتھ سیکورٹی فیکٹر کو بھی دیکھا گیا ہے، یہ رپورٹ بین الاقوامی برادری کے اعتماد کامظہر ہے، سرمایہ کاروں کو معلومات کی فراہمی کیلئے بی بی او آئی ٹی نے بلوچستان انویسٹمنٹ گائیڈ تیار کی ہے، جس میں تما م ڈیٹا موجود ہے، جلد اس کا اسپینش، چائنیز، عربی اور ترکی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جائیگا جبکہ اسکے اگلے ورژن میں بلوچستان میں کاروبار شروع کرنے سے متعلق قوانین اور قوائد و ضوابط کو شامل کیا جائیگا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سرمایہ کے تحفظ کیلئے قوانین موجود ہیں جس کے تحت نیشنلائزیشن اور حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کی صورت میں
سرمایہ اور کاروبار کوتحفظ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں50 میگا واٹ تک کے پلانٹس صوبائی دائرہ کار میں آتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ کے پلانٹس کے امور وفاقی حکومت دیکھتی ہے تاہم اس بارے میں ایک میکنزم موجود ہے جس کے تحت ہم سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ساحل 700کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے جس کو ابھی تک ایکسپلور نہیں کیا گیا ، اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ میں 7سے 8 منصوبے رکھے ہیں جن میں ہر 100کلومیٹر کے بعد سہولیاتی مراکز و دیگر منصوبے شامل ہیں، ان کے درمیان پارکس، واٹر اسپورٹس و دیگر تفریحی مقامات کے قیام کی بے پناہ گنجائش اور زمین موجود ہے، انہوں نے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کیمثبت ردعمل اوردلچسپی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سرمایہ کاروں کی منزل بنانا ہمارا مشن ہے، اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کوہم ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،کانفرنس کے شرکا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حصہ لینے والوں نے پریزنٹیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ بلوچستان کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے،ان معلومات کو ہم آگے بھی لے جائیں گے، انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کے بارے میں سوالات پوچھے جن کے فرمان زرکون نے مدلل انداز میں اطمینان بخش جوابات دئیے ، قونصل جنرل ابرار حسین ہاشمی نے پریزنٹیشن کو سراہتے ہوئے تجویز پیش کی کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے رابطہ کیا جا رہا ہے‘انہیں معلومات کی فراہمی کیلئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اپنا فوکل پرسن مقرر کرے،آخر میں چیف ایگزیکٹو نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Share

About admin

Check Also

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com