Breaking News
Home / شوبز / واپڈا افسر کی شادی

واپڈا افسر کی شادی

(مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا افسر کو شادی کے بعد دن کی روشنی نصیب نہ ہو سکی،سہاگ رات کی اگلی صبح دلہن کے ہمراہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ارشد واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھا جس کی شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔ دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھیجو رات 11 بجے واپس پتوکی پہنچی، ہرکوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سوگیالیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پرگھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔دیر تک نا کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com