Home / پاکستان / لاہور : گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی اور انوکھی خاتون خریدار

لاہور : گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی اور انوکھی خاتون خریدار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گاڑیوں کی ایل ای بی بیس سیریز کے سولہ سو چار نمبروں کی فروخت میں پہلے نمبر نے ریکارڈ قائم کردیا۔ ایک نمبر کو شہری نے 15لاکھ سے زائد رقم دے کراپنے نام کرلیا۔ گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی کاعمل کو کرونا وائرس کی وجہ سے ٹائون ہال میں منعقدہوا ۔

شرکاء کیلئے ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا۔ نیلامی میں شہری عتیق اللہ نے اپنی گاڑی کیلئے 15لاکھ دس ہزار میں ایل ای بی بیس سیریزکا پرکشش نمبر1اپنے نام کیا۔ بات یہاں نہیں رکی 5 نمبر سیدہ وجیہہ نے 8لاکھ پچیس ہزار میں خریدا۔ یعنی 8سو سی سی کار کی قیمت میں صرف گاڑی پر نمبر لگانے کا شوق پورا کیا۔7نمبر ایڈوانس کمپنی کو 3لاکھ 30ہزار میں فروخت کیا گیا۔1نمبر خریدنے والے عتیق اللہ کے ملازم ساجدکا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی انکی تمام گاڑیوں کو ایک نمبر لگا ہے اور اس کیلئے 20لاکھ تک بجٹ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ای ٹی او طارق بٹ کا کہنا تھا کہ رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے نیلامیوں کا عمل رک گیا تھا اور یہ رواں سال کی صرف تیسری نیلامی ہے لیکن شہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں اور ریونیو زیادہ اکٹھا ہونے کی توقع ہے۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com