Breaking News
Home / حیرت انگیز / ایک عورت کی سچی داستان

ایک عورت کی سچی داستان

مغربی ممالک میں جا بسے جنوبی ایشیائی لوگوں کی طرف سے اپنے بچوں کی اپنی قومیت کے لوگوں سے مرضی کے بغیر شادیاں کرانے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں۔ اب ایک بھارتی نژاد لڑکی نے اپنی جبری شادی کی ایسی اندوہناک کہانی سنائی ہے کہ ہر سننے والا پریشان رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق 40سالہ سنی اینجل نے بتایا کہ ”میرے والدین نے مرضی کے بغیر میری شادی ایک بھارتی نژاد نوجوان سے کر دی جو ذہنی معذور تھا، اس کا نام اجے تھا۔

اس وقت میری عمر محض 20سال تھی۔ اجے جسمانی اعتبار سے تو بڑا ہو چکا تھا لیکن ذہنی اعتبار سے وہ بالکل بچہ تھا اور اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔ اس کی ماں اسے گندی فلمیں دکھاتی تاکہ وہ سیکھ سکے کہ اسے کیا کرنا ہے اور رات کو وہ اسے میرے پاس کمرے میں بھیج کر باہر دروازے کے پاس کھڑی ہو جاتی اور ہدایات دیتی رہتی تھی اوراجے اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مجھے سے وہ سب کرتا تھا۔“ سنی اینجل کا کہنا تھا کہ ”میں کئی ماہ تک اس اذیت سے دوچار رہی۔ اس دوران آئے دن مجھے اسی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس تمام صورتحال کا الزام میں اجے کو نہیں دیتی کیونکہ وہ تو اس قدر معذور تھا کہ اپنی ماں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مجھے سے یہ سب کر نے کے بعد باہر کھڑی ماں کو کہنا کہ ’میں نے یہ کر دیا ہے، اب مجھے چاکلیٹ دو۔‘ گویا اس کی ماں اسے چاکلیٹ کا لالچ دے کر یہ کام کرواتی تھی۔ میرا سابق شوہر تو اس قدر معصوم تھا کہ وہ میرے سامنے کپڑے اتارتے ہوئے بھی خوفزدہ ہوتا تھا۔ میری ساس کہتی تھی کہ اسے بس ایک پوتا چاہیے۔“ رپورٹ کے مطابق سنی اینجل پولیس کی مدد سے اس اذیت ناک زندگی سے نکلنے میں کامیاب ہوئی اور اب دوسری شادی کرکے خوش و خرم ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

گجرات سے شرمناک خبر۔۔۔!!! شوہر نے نئی نویلی دُلہن کی نازیبا ویڈیوز بنا لیں، غیر اخلاقی ویڈیوز کے بعد مجرم اپنی اہلیہ سے کیا مطالبہ کرتا رہا؟ جس کو پتہ چلا وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا

گجرات (نیوز ڈیسک) گجرات میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کی نازیبا ویڈیو بنا لیں،گجرات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com