Breaking News
Home / پاکستان / عمران حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا : نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ ملازمتیں ۔۔۔۔تفصیلات جاری کردی گئیں

عمران حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا : نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ ملازمتیں ۔۔۔۔تفصیلات جاری کردی گئیں

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو زردای کی اسپین میں جائیداد کا انکشاف کر دیا، شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو کوچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول اپنی گزشتہ2نسلوں کاحساب لے ا ٓئیں میں اپنی گزشتہ7نسلوں کاحساب لے آتاہوں۔بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول کو چیلنج ہے ایوان میں تقریر کریں میں نئی پراپرٹی کی تفصیل سامنے لاؤں گا، بلاول کی اسپین میں بھی پراپرٹی ہے،سب کے سامنے آ جائے گا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے الزامات کا آج ہی جواب دوں گا، بلاول بھٹوبیرون ملک پڑھے ہیں انہیں پاکستان کے قانون کاعلم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر چکے ہیں اب بلاول بھٹوبتائیں سندھ حکومت کب اپنے اثاثے ظاہر کرے گی؟ قانون نہ ہوتے ہوئے بھی مشیرومعاونین نے اثاثے ڈیکلیئر کیے، پراپرٹی میری اہلیہ کی ہے جووالدسے ان کی بیٹی کوٹرانسفرہوئی ہے، میرے پاس ان کیخلاف اتنی تفصیل ہے آد ھے گھنٹے میں سب بتادوں گا ہماری جتنی بھی پراپرٹی ہے سب کاحساب میرے پاس موجودہے۔شہزاداکبر نے کہا کہ بلاول بھٹوکے اس پراپرٹی کاحساب ہے توسامنے لائیں، توشہ خانہ کیسزسمیت تمام معاملات سپریم کورٹ سے نیب میں آئے، بادشاہت نہیں آصف زرداری بطورریاست نمائندگی کررہے تھے بیرون ملک سے تحفے ملے توتوشہ خانے میں جمع کراناضروری ہے جب کہ نوازشریف اشتہاری ہوگئے توجائیدادبھی ضبط کی جاسکتی ہے، منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازبھی مفرورہیں۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com