Breaking News
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / شوقین افراد کیلئے خوشخبری : سوزوکی نے اپنی بائیک بغیر منافع قسطوں پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

شوقین افراد کیلئے خوشخبری : سوزوکی نے اپنی بائیک بغیر منافع قسطوں پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )نوجوان لڑکوں میں تیز رفتار اور بھاری بھرکم انجن والی موٹر سائیکلوں کا شوق پایا جاتاہے جسے ہم سپورٹس بائیکس بھی کہتے ہیں لیکن ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث بہت سے نوجوان اپنے شوق کو قربان کر دیتے ہیں اور راویتی موٹرسائیکل ہی رکھنے پر اکتفا کرتے ہیں لیکن اب سوزوکی نے ان نوجوانوں کی یہ بڑی مشکل اپنی سپورٹس بائیک

قسطوں پر فروخت کرنے کا اعلان کر کے حل کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی معروف سپورٹس بائیک ’ ’سوزوکی گکسر 150 ایس ایف “(Suzuki Gixxer 150 SF)کو بغیر مارک اپ کے قسطوں پر فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ہے ۔سپورٹس بائیک کی قیمت پانچ لاکھ 99 ہزار روپے ہے لیکن اب نوجوان یہ موٹر سائیکل ماہانہ 13 ہزار 300 روپے قسط پر حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے ایک لاکھ 19 ہزار 800 روپے ایڈوانس رقم کی مد میں ادا کرنے ہوں گے جبکہ باقی پیسے تین سال کی اقساط کی صورت میں ادا کرنے ہوں گے ۔پاک سوزوکی کی جانب سے یہ موٹر سائیکل پاکستان میں 2019 میں متعارف کروائی گئی تھی ، اس میں ڈیڑھ سو سی سی فور سٹروک ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیاہے جو کہ 13.4 ہارس پاور اور 13.8 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میں 5 سپیڈ گیئر دیا گیاہے ۔موٹر سائیکل کی سپیڈ کو کنٹرول کرنے کیلئے دونوں وہیلز میں ڈسک بریک دی گئی ہے اور بہترین سیسپنشن بھی نصب کیا گیاہے ۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارت میں اس موٹر سائیکل کو ’ سی کے ڈی ‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار بھارتی روپے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کو ’ سی بی یو ‘ کا نام دیا گیاہے اور اس کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو کہ حیران کن طور پر بہت زیادہ قیمت ہے ۔اگر بھارتی روپے کی قدر کا بھی حساب لگا لیا جائے تو پھر بھی پاکستان میں اس موٹر سائیکل کی قیمت بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ پاک سوزوکی کی یہ موٹر سائیکل پاکستان میں سڑکوں پر بہت ہی کم دوڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔

Share

About admin

Check Also

واپڈا کبھی نہیں بتائے گا ، اے سی کو چار روپے فی گھنٹہ چلانے کا شاندار ، قانونی اور آسان سا طریقہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ناظرین گرمیاں ہیں اور ہر گھر میں اے سی چلتا ہے جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com