Home / اہم خبریں / اعتزاز احسن بھی عمران خاں کو پیارے ہو گئے

اعتزاز احسن بھی عمران خاں کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا شمار پاکستان کے نامور سیاستدانوں اور قانون دانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کافی عرصے سے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے

عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کرلیا ہے، پی ڈی ایم میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ کوئی نیا سلیکٹڈ آرہا ہے،پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے سیٹ کیا جبکہ اتحاد میں شریک میں تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کرنا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر جاکر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر سفارت کاری شروع کر دیتے ہیں، اسی طرح گوجرانوالہ جلسے میں تقریر پر کسی کواعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن جب ناکام ہوتے ہیں توآپ پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی ہسپتال نہیں گئے، نواز شریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آ رہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کرکے چلے گئے تھے ،یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔ سینٹ انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کوئی شخص نہیں تھا جو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت سکے۔

Share

About admin

Check Also

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com