Breaking News
Home / حیرت انگیز / کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باجودوزیراعظم عمران خان کا ایسا فیصلہ کے جان کر آپ بھی اپنےکپتان کو داد دینگے

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باجودوزیراعظم عمران خان کا ایسا فیصلہ کے جان کر آپ بھی اپنےکپتان کو داد دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے تمام سرکاری ذمہ داری نبھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ

تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز وڈیو لنک سے کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد عمران خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، تاہم عمران خان نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کردیں اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہوگئے۔بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم خیریت سے ہیں الحمدللہ، وہ کوویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا، وہ تقریباََ 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں ہیں، اللہ کا شکر ہے وزیراعظم کی کورونا علامات شدید نہیں ، ان کو بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

Share

About admin

Check Also

عقلمند انسان

فاطمی دور میں دو شخص چوری کے جرم میں قاضی کے سامنے پیش کئے گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com