Breaking News
Home / حیرت انگیز / آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو دھمکی کا انکشاف

آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو دھمکی کا انکشاف

(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے ، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا

کہ میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا ، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، پی ڈی ایم کسی موقع پرحکومت کوپتلی گلی سےنکلنے کی اجازت نہیں دے گی ، عمران خان کا مستقبل اس کی اپنی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے ، کسی کی ہارجیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تمام جماعتیں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہی تھیں ، لیکن اصولی فیصلہ ہوچکاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ، اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہو چکی ہے ، نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور میرے اختلاف کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں ، جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہے ، حمزہ اور میرے درمیان اختلاف کی خبریں شرمناک ہیں ، جلسوں اوراحتجاج کے لیے کسی اورکی ضرورت نہیں ہے۔

Share

About admin

Check Also

عقلمند انسان

فاطمی دور میں دو شخص چوری کے جرم میں قاضی کے سامنے پیش کئے گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com