Breaking News
Home / اہم خبریں / حالات خراب ۔۔۔!!! پاکستان نے سفری پابندیاں‌ عائد کردیں، مسافروں کا داخلہ مکمل بند

حالات خراب ۔۔۔!!! پاکستان نے سفری پابندیاں‌ عائد کردیں، مسافروں کا داخلہ مکمل بند

(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویر پر ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی۔کرونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں ممالک کو تین حصوں (کیٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، سعودی عرب، نیپال، سری لنکا فجی مراکو اور ویت نام سمیت 20 ممالک شامل ہیں، جہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے۔کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنےوالوں کو سفرسے 72 قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا اور انہیں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔اسی طرح سی کیٹیگری میں شامل تمام مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مذکورہ ممالک سے پاکستانی شہری بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان ممالک میں جنوبی افریقہ، برطانیہ اور تنزانیہ سمیت 12 ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 8.76 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ڈائریکٹر جنرل آفیسر اسلام آباد کے مطابق 11 سے 17 جنوری کے دوران کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.47 فیصد تھی جبکہ فروری کے پہلے ہفتے میں یہ شرح 1.57 فیصد کے قریب تھی۔

Share

About admin

Check Also

سعودی شہری نے خاتون کا عبایا اُتروا کر سر عام کیا حرکت کر ڈالی؟ پوری مملکت کا سر شرم سے جھک گیا، ویڈیو نے پر طرف تہلکہ مچا دیا

سعودی شہری نے خاتون کا عبایا اُتروا کر سر عام کیا حرکت کر ڈالی؟ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com